کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبہ مسترد ہونے کے فیصلے نے سندھ کے عوام کے آبی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کام یابی سے ہم کنار کی ہے،انہوں نے منصوبہ مسترد ہونے پر وفاق اور صوبوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کی بھرپور وکالت کرنے پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ، دریں اثنا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سال 2024-25کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں زیر تکمیل منصوبوں سے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی،وزیر منصوبہ بندی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وفاق سمیت تمام اداروں سے بات کرنے کی ہدایت کی۔