کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی افسران واہلکاروں کے خلاف اغواء برائے تاوان سے متعلق کیس میں 13ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے، پولیس سی ٹی ڈی افسران واہلکار کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ، ملزمان میں شعیب قریشی ، کاشف ، عباس اور دیگر شامل ہیں۔