ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز تمام سرکل انچارجز نے 40لاکھ روپے سے زائد روپے کی وصولی کرنے،156کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری عبدالمجید، محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز اور سرکل انچارجز شریک تھے ڈائریکٹر ریکوری عبدالسلام نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور رواں مہینے بھی زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔