کراچی (اسد ابن حسن) نئی تشکیل شدہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اپنے قواعد و ضوابط تیار کر لیے گئے ہیں۔ مذکورہ قوانین پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا ایکٹ) 2016 اور بعد کے ترمیم شدہ 2025 کے تناظر میں تیار کیے گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے اپائنمنٹ، پروموشن اور ٹرانسفر (APT Rules) کے طرز پر اہم قوانین پر کام تیزی سے جاری ہے۔