اسلام آباد (خبر نگار) پاک فضائیہ کی جیگ برانچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ بھارتی بالا کورٹ حملے کے بعد 27فروری 2019کو پاکستان کی جانب سے چھ ایئر سٹرائیکس کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے انچارج سابق ائیر مارشل جواد سعید کو ملٹری کورٹ بغاوت اور جاسوسی کے مقدمہ میں سزا سنا چکی ، اب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے متعلق حساس معلومات شیئر اور لیک کرنے پر ان سے انوسٹی گیشن جاری ہے۔ عدالت نے سابق ائیر مارشل جواد سعید کی اہلیہ کی جانب سے حبس بے جا کیس میں نظرثانی کی درخواست واپس لئے جانے پر نمٹا دی۔