کراچی (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ اتر پردیش کے علی گڑھ میں دائیں بازو کے حامیوں کی جانب سے ایک کمسن مسلمان لڑکے کو بھرے مجمع میں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی پر مجبور کیا گیا ، اسے پرچم پر پیشاب کرنے پر مجبور کیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل کی جارہی ہے، اس موقع پر پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ۔ مسلمان لڑکے کو مغلظات بکی گئیں، زدکوب کیا جاتا رہا اور اسے بھارت ماں کی جے کے نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا جاتا رہا ۔