اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،نو ٹیفیکیشن جا ری ۔ سید جرار حیدر کاظمی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن مقرر ، ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے ممبر فنانس اوگرا محمد نعیم غوری کی تقرری کنٹریکٹ میں 1ماہ توسیع ،شہزاد اقبال ملک ڈپٹی سیکرٹری قومی سلامتی مقرر۔سید جرار حیدر کاظمی کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔وفاقی حکومت نے ممبر (فنانس) ʼاوگرا محمد نعیم غوری کی تقرری میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔