اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو کینیڈاکا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے مابین برادرانہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ہمیں کینیڈامیں مقیم اپنی متحرک پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے۔