• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی سعودی عرب روانگی شروع

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)گورنمنٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج کی سعودی عرب روانگی شروع ہوگئی ہے، ، وزیر مذہبی امور نے کہا عازمین حج حجاز مقدس میں اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں سعودی قوانین اور ثقافت کا خیال رکھیں ، منگل کو پہلے روز سرکاری عازمین حج کی تین پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں ، اسلام اباد سے 393 عازمین حج کو لیکر پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری، دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لیکر دن ساڑھے بارہ بجے، تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کیساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔
اہم خبریں سے مزید