• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی سمیت چھوٹے بڑے نالوں کی ڈی سلٹنگ و صفائی واسا کے ذمہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر کی میونسپل حدود میں نالہ لئی کے علاوہ تقریبا13 بڑے نالے اور 450سے زیادہ چھوٹے نالے ہیں اور ایک بار پھر شہر کے چھوٹے بڑے نالے اور نالہ لئی کی ڈی سلٹنگ و صفائی کا ذمہ دار واسا کو ٹھہرایا گیا ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے ہر سال مون سون سے قبل نالوں،نالیوں کی صفائی کا تنازعہ کھڑا ہوتا ہے۔کبھی نالے اور نالیاں واسا کو،کبھی راولپنڈی میونسپل کارپوریشن اور کبھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دیئے جاتے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ آج تک یہ ہی فیصلہ نہیں کرسکی کہ چھوٹے بڑے نالے اور نالیاں کون صاف کرے گا تاہم اب چھوٹے بڑے نالے بھی واسا کی ذمہ داری ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں مون سون کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اےڈی سی آر نےواسا کو ہدایت جاری کی گئی کہ اس دفعہ چھوٹے بڑے تمام نالوں کی صفائی کا کام واسا کرے گا اور نالہ لئی اور اس میں گرنے والے نالوں کی صفائی کا کام مون سون سے پہلے مکمل کیا جائے۔ بارشوں کے دوران نالئی میں طغیانی سے بچنے کیلئے کہ نالہ لئی کے اندر اور اس کے اطراف موجود کچرے، تعمیراتی ملبے اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ کنٹرول روم فعال کیے جائیں ۔ اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید