• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

42 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات اسلحہ،20مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروںکی پولیس نے 42جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس نے 16ملزمان سے5,301گرام ہیروئن،432گر ام آئس ، 20بو تلیں شراب ، 9پستول اور ایک رائفل برآمدکرلی 16 اشتہاریوں کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی۔ تھانہ کینٹ راولپنڈی پولیس نے 3 رکنی بائیک لفٹر گینگ نظام، موسیٰ اور طیب کو گرفتار کر کے 20 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔ دیگر واقعات میں راولپنڈی پولیس نے متعدد افراد سے منشیات بھی برآمد کی۔
اسلام آباد سے مزید