• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑوں کا شاخسانہ، سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد، شوہر نے بیوی قتل کردی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ کلامی کے بعد سسر حبیب اللہ ولد اللہ ڈنو نے ڈنڈوں کے وار سے داماد شریف ولد دوست محمد کو زخمی کردیا ، زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، واقعہ کی اطلاع پر شرافی گوٹھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود گل محمد گوٹھ میں واقع گھر سے خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں شناخت 38 سالہ آمنہ زوجہ عبداللہ کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خاتون زہر خورانی سے ہلاک ہوئی ہے تاہم بعد میں یہ اطلاع بھی ملی کہ خاتون کو اسکے شوہر نے جھگڑے کے بعد قتل کیا ہے ،پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی ، علاوہ ازیں شاہ فیصل نمبر 5 میں واقع گھر سے 20 سالہ نیہا دختر محمد محبوب کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ نے دروازے کی چوکھٹ سے ڈوپٹے کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، متوفیہ غیر شادی شدہ تھی تاہم خودکشی کی وجہ ورثاء کی جانب سے اب تک نہیں بتائی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید