کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اغوا کر کے رقم بٹورنے میں ملوث گروہ کے 4کارندوں امتیاز عرف سلمان، عبید الرحمن عرف آبی، شاہد عرف موسیٰ اور سلیم کو گرفتار کرکے تین پستول، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی ویگو ، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑی برآمد کرلی گئی ،پولیس کے مطابق رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک گروہ جو کہ چھ سے سات افراد پر مشتمل ہے شہریوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن میں اغواء کر کے حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرتا ہے اور مغوی شہریوں کو اسٹیل ٹاؤن کے ویران علاقے میں لے جا یا جاتا ہے اور ملزمان تاوان کی رقم لیکر شہر کے دوسرے علاقوں میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے ۔