کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مزدور، کسان اور محنت کش ہماری معیشت اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انکے حقوق کا تحفظ پاکستان کا تحفظ ہے، آئی ایل او کے قوانین کے مطابق جبری مزدوری کا خاتمہ اور یونین سازی کی اجازت، مزدوروں کے حقوق کے لئے ضروری ہیں، دریں اثنا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر بڑھتی کشیدگی پر ایم کیو ایم پاکستان اور قوم مکمل طور پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت انتہا پسند فاشسٹ اور جنونی افراد کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔