کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے گلشن اقبال میں معمر خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان آصف عرف پھلا ولد ارشاد مسیح اور رحمان عرف ٹڈی ولد خالد مسیح کو گرفتار کر لیا جو واردات میں براہ راست ملوث پائے گئے ،پولیس نے بتایا کہ 22اپریل 2025کو بارہ دری اپارٹمنٹ بلاک 13 ڈی گلشن اقبال کے فلیٹ نمبر B-2 سے 57 سالہ افشاں بانو دختر صالحین کی لاش برآمد ہوئی تھی۔