کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ٹریڈ یونینز کو بھی خود کو بدلنا ہوگا، ادارے بڑے ہوگئے مگر مزدور کو ووٹ کا حق نہیں دیا جاتا، سندھ حکومت سے اسمبلی میں منظور تمام مزدور قوانین ہر صورت نافذ کرائیں گے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت ہوئی تو بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن بھارت کی بالادستی قبول نہیں کرے گا،موجودہ وفاقی حکومت لوہاروں کی جو اداروں کو نج کاری کی جانب لے جا کر مزدوروں کا استحصال کررہی ہے،وہ بدھ کو یہاں ’’یکم مئی، یوم مزدور‘‘ کی مناسبت سے پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے تحت آرٹس کونسل میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، جلسے سے میاں رضا ربانی، شاہد عبدالسلام تھہیم ،سعید غنی، عبدالقادر پٹیل، حبیب الدین جنیدی، شاہدہ رحمانی، جاوید ناگوری، مظہر عباس، اسلم سموں اور دیگر نے خطاب کیا۔