اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) صدر آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی فہیم بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 67ہزار عازمین حج کا اس فریضہ کی سعادت سے محروم ہوجانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ نجی سکیم کے 67ہزار عازمین حج کے رہ جانے کی وجہ وزارت مذہبی امور کے ناتجربہ کار افسران ہیں ۔ انہوں نے یہ بات پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔مرکزی سینئر نائب صدر افضل ساد نے کہاکہ موجودہ حالات کے ذمہ دار پرائیویٹ ٹور اپر یٹرز کی ایسوسی ایشن کے عہد دار بھی ہیں جنھوں نے بر وقت حاجیوں سے لی گئی رقم سعودی عرب کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن 14 فروری تک سعودی عرب کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر نہیں کی ۔مرکزی جنرل سیکریٹری وحید گل،ایسوسی ایشن کے کونسل محمد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔