اسلام آباد (نمائند ہ خصوصی )اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور میں ایلومینائی میٹ اپ 2025 منایا گیا جس میں سابقہ پرنسپل صاحبان ʼاساتذہ کرام اور طالبات کے علاوہ موجودہ تمام اسٹاف نے شرکت کی ۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ تقریب میں سابقہ پرنسپل صاحبان اور طالبات نے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں آنے والے ایلومینائی کو چالیس پینتالیس سال بعد کالج آنے کا موقع ملا ۔