راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) صدر الشفاء آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں قابل علاج نابینا پن کو کم کرنے کیلئے جدید ترین موبائل آپریشن تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ آپریشن تھیٹر او جی ڈی سی ایل کا عطیہ ہے جس کی مدد سے دور دراز علاقوں میں آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا کہ نئے عالمی معیار موبائل یونٹ میں ایک دن میں 100 آپریشن کئے جا سکتے ہیں۔ آؤٹ ریچ پروگرام کے جنرل منیجر ڈاکٹر محمد نجم الحسنات نے کہا کہ یہ موبائل یونٹ دور دراز علاقوں میں کام کیلئے تیار ہے۔