اسلام آباد ( جنگ نیوز)اکادمی ادبیات پاکستان پشاور کے زیرِ اہتمام دو روزہ صوبائی کانفرنس بعنوان ’’ادبیاتِ خیبرپختونخوا: معاصر تناظر‘‘ کی تقریبات ہوئیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھےجنہوں نے ’’خیبرپختونخوا رائٹرز ہاؤس‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اکادمی ادبیات پاکستان کی علاقائی زبانوں و ادب کے فروغ کے ضمن میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ صدرِ تقریب ڈاکٹر نجیبہ عارف، صدر نشیں اکادمی ادبیات پاکستان نے اپنے خطبۂ استقبالیہ میں علاقائی زبانوں اور ادب کی تہذیبی، فکری اور ثقافتی معنویت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر کثیر لسانی مشاعرہ بھی منعقد ہوا ۔