• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان ہی نہیں کینیڈا، امریکہ میں بھی سامنے آچکے ہیں،طاہر اشرفی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان ہی نہیں کینیڈا و امریکہ میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ پہلگام کا واقعہ اسرائیلی موساد اور را نے ملکر کیا ہے۔ اس کا ایک مقصد پاکستان پر الزام لگانا اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانا ہے۔ اسرائیلی ایجنٹس مقبوضہ کشمیر میں آچکے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے تیس لاکھ طلبا پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ بھارت نے جو الزام لگایا ہے اس کے ثبوت دے ۔پاکستان علما کونسل آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید