راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مشوروں کو سراہا اور کہا کہ ان کی آراء کی روشنی میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔