• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے پی روڈ کے قریب کارروائی میں دو ملزمان سے 20کلو آئس برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 1 کروڑ 15 لاکھ سے زائد مالیت کی 45.956 کلو منشیات برآمد کر کے 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد آئی جے پی روڈ کے قریب کارروائی میں پشاور کے رہائشی 2 ملزمان سے 20 کلو آئس برآمد ہوئی ۔ منشیات موٹر سائیکل کارٹ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔ اسلام آباد ٹھلیاں ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے صوابی کے رہائشی ملزم اور کراچی کی رہائشی 2 خواتین سے مجموعی طور پر 24 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید