اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) طالبات نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور امتحانی سینٹر بی میں ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتےہوئےچیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ سے اصلاح حوال کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ طالبات نے بتایا کہ گزشتہ روزفیڈرل بورڈ گیارہویں جماعت کا امتحان دینے والی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمروں کے باہر رول نمبر سلیس آویزاں نہ ہونے کے سبب طالبات کو رول نمبرز کے بجائے بے ترتیب بٹھا یا گیا۔امتحانی کمروں میں ایک ٹیوب لائٹ کے سبب بیشتر طالبات کو پیپر حل کرتے ہوئے مناسب روشنی دستیاب نہیں ہو سکی۔