• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32گھروں میں چوریاں،شہری گاڑی،26موٹرسائیکلوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 75 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ، 26موٹر سائیکل، 24موبائل فونز سمیت دیگر سامان اڑا لیا گیا۔ 32 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ ایک کار تین موٹر سائیکل ، 9 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 5 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں9وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ6موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کورال کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل اور تھانہ کوہسار کے علاقے میںایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید