• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مہم جوئی، بھرپور جواب دینگے، علاقائی امن کیلئے پرعزم ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، آرمی چیف، منگلا کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن کے لئے پرعزم ہے تاہم کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘بھارت کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں ’’ہیمراسٹرائیک‘‘ کا جائزہ لیا۔مشق میں جدید لڑاکاطیاروں‘توپوں‘ کثیرالجہتی فضائی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ دورے کےموقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہماری تیاریاں اور عزم غیر متزلزل ہے‘مسلح افواج کا جذبہ اور پیشہ ورانہ مہارت اس بات کی ضمانت ہے کہ ہم ہر میدان میں دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔بیان کے مطابق اس مشق کو جنگی تیاریوں، میدان جنگ میں ہم آہنگی اور میدان جنگ کے قریب حالات میں جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کی توثیق کرنے کیلئے انتہائی احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔روایتی میدان جنگ کے منظرنامے کے لئے لڑاکا طیارے، لڑاکا ہوا بازی کے آلات ،طویل فاصلے تک مارکرنے والے توپ خانے اور نیکسٹ جنریشن کی فیلڈ انجینئرنگ تکنیک سمیت جدید صلاحیتوں کی ایک متنوع رینج کا استعمال کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید