کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹاون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں کو ہڑپ کرنے کے لئے مافیا ٹاؤن میں سر گرم ہو چکا ہے اراضی/ دفاتر/پارکوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف جلد پٹیشن دائر کردی جائے گی۔پٹیشن میں سرکاری و سیاسی سہولت کاروں کے نام بھی شامل کئے جائیں گے ،ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل نے تمام یوسی چیئرمینز سے ان کی یوسیز میں سرکاری اراضی پر قبضے کی جانے والی یا قبضے کی کوشش کرنے والی اراضی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اورمحکمہ انکروچمنٹ کو کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کی ہدایات دی ہیںایک اعلامیے کہا گیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے سرکاری املاک قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔لانڈھی ٹاون میں اس وقت (1) سابقہ یوسی6 آفس نزد مونو ٹینکنیکل انسٹیٹیوٹ 12ہزارمین روڈ لانڈھی (2)لانڈھی ٹاون کا پرانا ہائیڈرینٹ 36 بی زمان آباد لانڈھی 15 ہزار روڈ (3) لانڈھی ٹاون. اسٹور یارڈ نزدالرازی میڈیکل سینٹر لانڈھی 3 (4)۔کورنگی 5 اسٹیڈیم (5) سابقہ نرسری نزد سابقہ یوسی20 آفس ایم شریف روڈ سمیت دیگر کئی اہم مقامات پر قبضہ مافیا قبضے کرنے کے لیے متحرک ہوچکا ہے۔