کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ حکومت محنت کشوں کو باوقار طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری، صنعت کاروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں، یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور پاکستان پیپلز پارٹی روزِ اوّل سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔