اسلام آباد (این این آئی) بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا۔ پاکستان کے اولمپک چمپئن ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا کو شکست دیکر 92.97میٹر کے شاندار تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا جس کے بعد ان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ انسٹاگرام نے اس اقدام کی وجہ قانونی درخواست کو قرار دیا ہے جو مبینہ طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے دی گئی تھی۔ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کا اکاؤنٹ @arshadnadeem29جب بھارت سے کھولا جائے تو ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔