• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج صرف سرحدوں کی محافظ نہیں قومی یکجہتی کی علامت ہے، کھیئل داس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نےکہا ہے کہ پاکستان فوج صرف سرحدوں کی محافظ نہیں بلکہ قومی یکجہتی کی علامت بھی ہے، پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے، اور ان کی رہنمائی کے لیے ہمیں دین، اخلاق اور برداشت کے اصولوں کو فروغ دینا ہوگا۔ تمام مذاہب ہمیں امن، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، اور آج کے نوجوانوں کو اسی سوچ کے ساتھ تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ یوم مزدور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ عزت صرف عہدوں سے نہیں بلکہ محنت سے ملتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور نوجوان ہی اس مشن کے اصل سفیر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ نوجوانوں کے لیے مختلف منصوبے متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔ یوم مزدور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ محنت کش طبقہ ہی اصل معمار قوم ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کرینگے، یوتھ کنونشن کا مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید