• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘ میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

اسلام آباد (فاروق اقدس) افواج پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خطرے سے نمٹنے کی تیاریاں بھرپور زور و شور سے جاری ہیں، جدید اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جنگی مشقیں کی گئیں۔ پاک فضائیہ کے شاہین بھی 2019 کی تاریخ دہرانے کو تیار ہیں، ’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘ سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ مودی سرکار کے سر سے جنگ کا بخار اتارنے کا نسخہ تیار کرلیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے بھی جنگی تیاریوں کے حوالے سے ’ہر لحظہ تیار‘ کے عنوان سے ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید