کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کےسیکرٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دنیا بھر کے مزدوروں کا نام روشن کیا اور ہم ان مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کا ثمر پاکستان کے مزدوروں کو آج تک نصیب نہیں ہوا، بدقسمتی سے پاکستان میں آج بھیمزدوروں کی حالت بہت خراب ہے، حکومت کی جانب سے ان کی معاشی بہتری کے لیے کوئی واضع پالیسی نہیں جس کے باعث مزدور ٹھیکیدارانہ نظام کی چکی میں پس رہے ہیں ، نااہل حکمرانوں اور ناکام حکومت کے باعث مزدور ایک وقت کے کھانے سے محروم ہوچکے ہیں ، انھوں مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی۔