• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام اور فیڈر بسیں چلانے کے منصوبہ پر بریفنگ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس میں سافٹ وہیل الیکٹرک ٹرام اور الیکٹرک فیڈر بسیز کے آپریشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران، این آر ٹی سی کے نمائندوں اور دیگر شعبوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام اور فیڈر بسیں چلانے کے منصوبہ پر جامع بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ الیکٹرک ٹرام اور فیڈر بسوں کے زریعے عوام کو نہ صرف ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ اس سے فضائی آلودگی میں کمی اور پٹرول کی بھی بچت ہو گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فیزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرام کے ڈبے مختلف کمپارٹمنٹس پر مشتمل ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر سفر کر سکیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کی مکمل فزیبلٹی رپورٹ خصوصا مالیاتی اخراجات پر مکمل ورکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خودکفالت کو یقینی بنائے۔

ملک بھر سے سے مزید