کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے تحت پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی واک باعنوان " پاکستان ہمیشہ زندہ باد" واک کی قیادت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی ان کے ہمراہ ،رجسٹرار سعدیہ خلیل،پروفسر ڈاکٹر محمد زاہد ، جامعہ کے طلبہ ،جمیع اساتذہ ،افسران و عمال شریک ہوئے واک کے اختتام پر شیخ الجامعہ پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ جب بھی پاکستانی قوم کی بات آتی ہے تو ہم سب ایک ہیں اور ہمیں اکٹھا رہنا ہے اور خاص کر پاکستان کی یونیورسٹیاں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کسی بے گناہ شخص کی موت ہوتی ہے ہم استاد یونیورسٹی اس پر غم زدہ ہوتے ہیں اور ہمیں تکلیف ہوتی ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب رنگ نسل کا ہو اور ہم ہمیشہ اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کسی ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے لہذٰا ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مثبت اقدام کرے پاکستان میں کسی بھی قسم کی در اندازی کسی بھی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے۔