• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز 11 پیسنجر ٹرینیں آؤٹ سورس کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز نے تقریبا تمام ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینز کو تو پہلے ہی آؤٹ سورس کر دیا تھا اور اب باقی بچی کچی 11 مزید پیسنجر اور ایکسپریس ٹرینوں کو بھی آؤٹ سورس کرتے ہوئے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔ جن ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا ان میں کراچی سے کوئٹہ بولان میل، کراچی سے حویلیاں ہزارہ ایکسپریس، کراچی سے لالا موسی ملت ایکسپریس، کراچی سے پشاور کینٹ خوشحال خان خٹک ایکسپریس، کراچی سے ملتان بہاؤدین زکریا ایکسپریس، کراچی سے لاہور شالیمار ایکسپریس، ڈیرہ غازی خان سے لاہور موسی پاک ایکسپریس، ملتان سے راولپنڈی تھل ایکسپریس، کراچی سے میرپور خاص مہران ایکسپریس، کوٹری سے روہڑی موہنجوداڑو ایکسپریس اور راولپنڈی سے حویلیاں راولپنڈی پیسنجر ٹرینز شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید