• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے SIFC کے اقدامات

اسلام آباد (ساجد چوہدری)بیرون ملک پاکستانیوںکو خدمات کی فراہمی کیلئے SIFCکے اقدامات، ایس آئی ایف سی نے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تیار "پاک ٹاک" ایپ پر (آج) جمعہ کو اجلاس طلب کرلیا ہے،ایپ کے ذریعے اووسیز کیلئے اسکالرشپ، شکایات، اور فلاحی خدمات دستیاب ہونگی ، بیرون ملک سے میت کی منتقلی، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے چوبیس گھنٹے شکایات درج کروانے کی سہولت ہوگی،مختلف وزارتوں اور اداروں کے نمائندگان کو اجلاس میں مدعو کیا گیا، اجلاس میں اوورسیز کمیونٹی کی فلاح کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس وزیر اعظم آفس میں اوورسیز پاکستانیوںسے متعلق ہوگا ، جس میں پاک ایمیگرنٹ مینجمنٹ فریم ورک پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، نادرا، این آئی ٹی بی اور بیورو آف امیگریشن دستاویزات پیش کریں گے، اجلاس میں پاک ٹاک ایپ میں ترامیم اور اپڈیٹس پر غور ہوگا، اجلاس میں او پی ایف کی تجاویز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ اداروں اور ٹیکنیکلفوکل پرسنز کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ، پاک ٹاک موبائل اپلیکیشن نیشنل آئی ٹی بورڈ نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تیار کی ہے ، موبائل اپلیکیشن اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ون اسٹاپ سلوشن کے طور پر تیار کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید