راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)یوم مئی کی عام تعطیل کی وجہ سے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے کسی کی ملاقات نہیں ہوسکی ،یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی جس کے باعث جیلوں میں اسیروں سے عام ملاقاتیں نہ ہوسکیں ،پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے چھ افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئیتھی اس فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، اظہر طارق، اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل تھے لیکن سرکاری چھٹیکی وجہ سے کوئی ملاقات نہ ہوسکی۔