بیلہ (نامہ نگار) پاکستان میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار " ہنگلاج ماتا تیرتھ یاترا " کے تین روزہ میلے کا آغاز ہو گیا ہے اور ہندو زائرین کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ـ میلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ـ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس بار کم و بیش دو لاکھ ہندو زائرین کی شرکت متوقع ہے ـ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری میں ہونے والا یہ میلہ اتوار 04 مئی تک جاری رہے گا ـ۔