• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، CTD اور دہشت گردوں میں فائرنگ، 3 اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

بنوں(صباح نیوز) ڈومیل چشمی کے علاقے میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی ، سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہو گئے۔ ڈومیل چشمی کے علاقے میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ میں دو زخمی اہلکار ہسپتال منتقل،فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، سی ٹی ڈی جوابی کارروائی میں 1 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار، علاقے میں سرچ آپریشن جاری، پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں2دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آر پی او اور ڈی پی او بنوں نے پہنچ کرزخمیوں کی عیادت کی اوراہلکاروں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید