• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو، سہ روزہ نمائش میں پاکستانی چاول، مصالحوں، فروٹ اور دیگر اسٹال

ٹورنٹو(عظیم ایم میاں) فوڈ اور دیگر زرعی مصنوعات اور اشیاء کی دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش اور فروغ کیلئے سرگرم تنظیم(ایس آئی اے ایل)کے زیراہتمام ٹورنٹو میں جاری تین روزہ نمائش میں پاکستانی چاول، مصالحہ جات، فروٹ، جوسز اور دیگر کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ٹورنٹو کے مرکزی علاقے میں وسیع و عریض اور مشہور ایگزی بیشن ہال کے ایک حصے میں تقریباً دس اسٹالوں پر مشتمل پاکستانی سیکشن میں چاول، فروٹ، جوسز اور دیگر آئٹمز کو فروغ دینے اور تجارت بڑھانے کیلئے اس اہم نمائش میں شرکت کی جارہی ہے جس کیلئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور دیگر کی کوششوں سے اس نمائش میں پاکستان نے شرکت کی ہے، جس میں نجی کمپنیوں کے نمائندے اپنے اپنے اسٹال پر اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے موجود ہیں۔تاہم، امریکہ اور کینیڈا میں پاکستان کی کھیوڑہ کان کے نمک کو انتہائی سستے داموں ڈھیلوں کی صورت میں خرید کر بھارت میں اس کا پائوڈر بناکر اربوں ڈالرز کما چکا ہے اور اسے وہ ہمالیہ نمک کے نام سے اسرائیل سمیت امریکہ اور کینیڈا میں مہنگے داموں بھارتی پروڈکٹ کے طور پر پیش کرتا ہے۔حالانکہ بھارت میں اس قدرتی نمک کی کوئی کان موجود نہیں ہے اور یہ نمک یہودی عقائد کے ماننے والے امریکی اور کینیڈین صارفین کیلئے بڑی کشش اور اہمیت رکھتا ہے۔ ٹورنٹو میں جاری نمائش میں پاکستانی چاول، اچار، مصالحہ جات، فروٹ کے مشروبات کی نمائش کے بارے میں پاکستان کے قونصل جنرل خلیل باجوہ نے جنگ/جیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نمائش میں شرکت اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے ہم پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہونے والی تجارت کی موجودہ سالانہ مالیت میں اضافہ کیلئے کوشش کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید