• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کو جدید ترین سہولتیں فراہمی کے لئے جامع انتظامات مکمل

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کرام کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ موبائل ایپ حجاج کو خیمے تلاش کرنے میں مدد فراہم کریگا حکومت کی جانب سے گزشتہ سال مختصر حج پیکج متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت حجاج کو 2 یا 3 بستروں کے الگ کمرے میسر ہونگے تاکہ انہیں زیادہ پرائیویسی اور سہولت حاصل ہو، حکومتی سکیم کے تحت 88ہزار380 حجاج کیلئے اضافی رہائشی بندوبست کیا گیا ہے، منیٰ میں جدید ترین خیمے جن میں اے سی، صوفہ میٹرس، سامان رکھنے کی الماریاں اور جپسم بورڈ لگائے گئے ہیں، پاک حج موبائل ایپ حجاج کو منیٰ، عرفات میں اپنے خیمے تلاش کرنے میں مدد فراہم کریگا،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن کی رہنمائی میں پاکستان حج مشن نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبہ بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید