• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر پابندیاں افغان معیشت کیلئے تباہ کن ہیں، اقوام متحدہ

اکابل (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ خواتین پر پابندیاںافغان معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔بدترین انسانی المیے کا سامنا کرنیوالا افغانستان سماجی و اقتصادی بحران میں مزید ڈوب رہا ہے۔ طالبان حکام نے2021سے خواتین کو تعلیم، ملازمتوں اور عوامی زندگی سے باہر نکال دیا ہے، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے اسے صنفی امتیاز قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کی سماجی اور معاشی بے دخلی کے نتیجے میں 2024 اور 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 920 ملین ڈالر جی ڈی پی کا 5.8 فیصد کا نقصان متوقع ہے۔افغانستان میں یو این ڈی پی کے نمائندے اسٹیفن روڈریکس نے اے ایف پی کو بتایاکہ یہ معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید