کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں ٹریفک حادثات ٹرالر اور سوزوکی تصادم کے نتیجے میں کم سن بچے سمیت دو افراد جاں اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر2 ٹریفک چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں کمسن جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا،متوفی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالصمد ولد عبد الواحد اورزخمی نوجوان کی شناخت 26 سالہ عبدالوہاب ولد عبدالخالق کے نام سے کی گئی ، حادثے میں جاں بحق ہونے والے لیاری شاہ بیگ لین کے رہائشی ہیں ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق کمسن بچہ اور زخمی نوجوان موٹر سائیکل پر سوارتھے اورحادثہ موٹر سائیکل سرے سے لدے گدھا گاڑی سے ٹکرا نے کے بعد پیش آیا ہے ایس ایچ او سائٹ بی انسپکٹر سجاد خان کا کہنا تھا کہ گدھاگاڑی کے ڈرائیو کورپولیس نے حراست میں لے لیا ہے،حادثے کےبعد گدھا گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے انھوں نے بتایا گدھا گاڑی والے کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوارنےپہلے رکشے کو ٹکرماری اوررکشے نے گدھا گاڑی کو ٹکرماری جس کے باعث حادثے پیش آیا انھوں نے بتایاکہ حادثے میں جاں بحق بچے کے اہلخانہ قانونی کارروائی کیے بغیر لاش اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ایل جی کٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 28 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا لاش ناقابل شناخت ہو چکی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش چھیپا سردخانے منتقل کر دی گئی ، شارع فیصل کارساز پل کے قریب دو تیز رفتار کاریں ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں ، واقعے کی اطلاع ملنے پر شارع فیصل ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر عزیزاللہ موقع پر پہنچ گئے اور لفٹر طلب کر کے حادثے کا شکار دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کرائی ، پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔موچکو تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ اسپارکوکٹ کے قریب سوزوکی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 2 افراد 26 سالہ جہانزیب ولد غلام رسول اور 28 سالہ سمیر ولد سعید احمد زخمی ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثے کے نتیجے میں سوزوکی میں بری طرح نقصان پہنچا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضے میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا، سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ڈمپر اورگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔