• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)  نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی جانب سے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس فیصلے کو اصولی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ اقدام قرار دیا۔ 


وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کشیدگی کی موجودہ صورتِحال کے پیش نظر یہ محبِ وطن اقدام پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے، اس فیصلے کو قومی یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ نے اس فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے کی یہ پہل خود مختارانہ ہے اور اس سے قومی وقار اور خود مختاری کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے یہ پیغام جاتا ہے کہ پوری قوم ان مشکل حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کےلیے متحد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید