کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک ہفتے میں 4316 پوائنٹس کا نقصان ، اس مدت کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹیں بڑی حد تک مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں کو اعداد و شمار کے مطابق نقصان پہنچا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 23اپریل سے 2 مئی کے درمیان 4316.42 پوائنٹس سے زیادہ یعنی تقریباً 3.64فیصد گر کر 114,113.94 پوائنٹس پر آ گیا۔ انڈیکس میں حالیہ عرصے میں سب سے بڑی ایک روزہ کمی 30 اپریل کو دیکھنے میں آئی، جب یہ 3545.6 پوائنٹس یا 3.09 فیصد گر کر 111,326.58 پر بند ہوا۔ حکومتی رپورٹس کے اشارے کے بعد کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔