• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے، عمران مشال ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ ڈپٹی سیکرٹری وزارت دفاع عمران مشال کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن رانا محمد یوسف خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر علی رضا کے ڈیپوٹیشن میں 24مئی 2025سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ سیکشن افسر داخلہ و نارکوٹکس ڈویژن شہباز طاہر کو او ایس ڈی بنا کر نصف تنخواہ پر 10 ماہ کی رخصت منظور کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید