• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ نے اپریل میں 39 لاکھ خزانہ میں جمع کروائے

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ نے اپریل میں صرف تین مدات میں 38لاکھ 82ہزار 100روپے سرکاری خزانہ میں جمع کروائے ۔راولپنڈی کے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ میں جہاں عوام کوپولیس سے متعلقہ 14 سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں وہاں گزشتہ ماہ وہیکل ویری فیکیشن ،کیریکٹر سرٹیفیکیٹ اور ایمپلائی ویری فیکیشن کی فیسوں کی مد میں مجموعی طور پراڑتیس لاکھ بیاسی ہزار ایک سوروپے وصول کئے گئے۔ 927گاڑیوں کی ویری فیکیشن کی گئی ان میں 467موٹرسائیکل اور 460کاریں اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ 2ہزار 8سو31افراد کو پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے۔4ہزار 3سو77افرادنے ایمپلائی ویری فیکیشن کروائی۔ اس دوران 11دیگر خدمات کے سلسلے میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ سے استفادہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید