• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہید حوالدار کے 3کم سن بیٹے اغواکرکے تاوان طلب کرلیاگیا۔ تھانہ چکلالہ کوعظمت جان نے درخواست دی کہ سائلہ کابیٹا سجاد بشیر جو آرمی میں حوالدار تھا اور شہید ہوگیا ہے کے3 بیٹے ایان علی، ریحان علی اور فرحان علی میرے پاس ہی رہ رہے تھے اور میری بہو کی رضامندی سے سائلہ کو گارڈین کورٹ جہلم ویلی سے بطور گارڈین بنایا گیا ۔ سائلہ اپنے شوہر محمد بشیر کے ہمراہ بچوں کو لیکر راولپنڈی آگئی۔ واپسی پر سائلہ کی بہو صوبیہ بھی گاڑی میں سوار ہوگئی۔ 4 بجے کے قریب رحیم آباد پہنچے تو سائلہ کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے قریبی کلینک اپنے خاوند کے ہمراہ چلی گئی جب باہر آئے تو صوبیہ اور تینوں پوتے گاڑی سے غائب تھے ۔میرے شوہر کے نمبر پر کال آئی کہ میں یاسر خان بول رہا ہوں اور تمہارے پوتے میرے قبضے میں ہیں۔ اگر زندہ سلامت چائیں تو فوری طور پر 10لاکھ روپے کا بندوبست کرو ۔
اسلام آباد سے مزید