• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی کے آسٹریلوی مچل اوون کا آئی پی ایل ٹیم پنجاب سے معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی مچل اوون نے آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب میں گلین میکس ویل کی جگہ معاہدہ کرلیا ہے۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے جنگ کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے بعد بھارت جائیں گے ہماری ان کے ایجنٹ سے بھی بات ہوگئی ہے۔ ادھر لاہور قلندرز کے سکندر رضا کی پی ایس ایل پلے آف میں شرکت خطرے میں ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف واحد چار روزہ ٹیسٹ کیلئے زمبابوین اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈر کی فرنچائز ٹی 20 لیگز معاہدوں کے بعد واپسی ہوئی ۔ مشہور ٹیسٹ امپائررچرڈ کیٹل برا نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پی ایس ایل کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟ اس سے قبل جنوبی افریقا کے آل رائونڈرکوربن بوش نے بھی پشاور زلمی سے معاہدہ کرکے آئی پی ایل کھیلنے چلے گئے تھے۔ پی سی بی کے لیگل نوٹس کے بعد انہوں نے معافی مانگی ۔ ان پر ایک سال2026کے پی ایس ایل کے لئے پابندی عائد کردی۔

اسپورٹس سے مزید