• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد شہزاد کیلئے اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی سیکھنے کا بہترین موقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیرہ غازی خان کے21 سالہ آل راؤنڈر محمد شہزاد کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔ہفتے کی شب ان کو آخری اوور دیا گیا لیکن ایک اوور میں حسن نوازکے تین کیچ ڈراپ ہونے سے اسلام آباد نے جیت کا موقع گنوادیا۔ محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کا حصہ بن کر لطف اندوز ہو رہا ہوں ۔ شاداب ، سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز سے سیکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں ۔ محمد شہزاد انڈر 19 ورلڈ کپ اور انڈر19 ایشیا کپ بھی کھیل چکے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید